9

ماضی کے 10 سال سے تحریک انصاف کی 2 ماہ کی کارکردگی بہتر ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دعویٰ کیاہےکہ ماضی کے 10 سالہ دور کے مقابلے میں تحریک انصاف کی 2 ماہ کی کارکردگی بہتر ہے۔

اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہاکہ عوام پرانے پاکستان سے نکل کر نئے پاکستان میں آنے پر بےحد خوش ہیں، کپتان ملک کوبحران سے نکالنے کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں اور قومی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے دن رات کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عام آدمی کی امیدوں کا محور ہیں، ہم عوامی توقعات کے مطابق مسائل حل کریں گے، کپتان کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی ہوئی منزل ضرور حاصل کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں