11

بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 1000 رنز کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

دبئی: ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم نے تیز ترین 1000 رنز بناے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

نوجوان پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے تیز ترین 1000 رنز بنانے کا سنگ میل اپنے کیریئر کے 26 ویں اور نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران عبور کیا جب کہ اس سے قبل ویرات کوہلی نے 27 میچز میں ایک ہزاررنزبنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ایرون فنچ 29 مقابلوں میں تیز تیرین 1000 رنز بنانے کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، فاف ڈیو پلیسی، الیکس ہیلز، کیون پیٹرسن نے 32،32، کوشل پریرا، کرس گیل اور کین ولیمسن نے 34،34 جبکہ برینڈن میکولم نے 35 میچز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں