10

خون خرابے سے بچنے کیلیے مفاہمتی عمل سے غیرریاستی عناصر کو خطرناک پیغام جائے گا، شیریں مزاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خون خرابے سے بچنے کے لیے مفاہمتی عمل سےغیر ریاستی عناصر کو خطرناک پیغام جائے گا۔

شیریں مزاری نے دھرنا دینے والے مظاہرین سے حکومتی معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’خون خرابے‘ سے بچنے کے مفاہمتی عمل سے غیرریاستی عناصر کو خطرناک پیغام پہنچے گا اور اس سے پرامن جمہوری احتجاج کے تصور کی نفی ہوگی۔

وفاقی وزیر نےٹوئٹر پر لکھا کہ ریاست کو چاہیےکہ وہ قانون کو نافذ کرے، آئین اور اداروں کے ساتھ کھڑی ہو خصوصاً اس وقت جب انہیں نشانہ بنایا جارہا ہو۔

شیریں مزاری نے کہا کہ قانون کی عملداری قائم کرنے سے متعلق وزیراعظم عمران خان اپنے عزم کو پورا کریں گے، یقین ہے کہ وزیراعظم موجودہ حالات میں نہ صرف جبری گمشدگیوں کے معاملے پر بلکہ آئین اور ریاستی اداروں کے دفاع اور انسانی حقوق کی آئینی ضمانت پر عملدر آمد کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں