6

ٹوئٹر نے خادم حسین رضوی کا اکاؤنٹ بند کردیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی سے منسلک اکاؤنٹ کو بند کردیا گیا۔

خادم حسین رضوی کے اکاؤنٹ @KhadimRizviReal کھولنے پر لکھا آرہا ہے کہ اکاؤنٹ معطل کردیا گیا ہے۔
ٹوئٹر نے اکاؤنٹ معطل کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’اکاؤنٹ کو ٹوئٹر قوائد کی پاسداری نہ کرنے پر معطل کیا گیا‘۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے یہ اقدام وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی جانب سے معاملے پر اظہار خیال کے بعد سامنے آیا۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ متعلقہ وزیر نے جمعہ کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا کہا تھا میں حیران ہوں کہ یہ اب تک بند نہیں ہوئے ‘۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ انہیں اطلاع دی گئی تھی کہ ٹوئٹر اس حوالے سے ہماری درخواست قبول نہیں کررہا‘۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے خادم حسین رضوی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست شہریوں کی جانب سے متعدد شکایات کے بعد سامنے آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں