7

کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ کا ٹریلر 6 کروڑ کا ہندسہ عبور کرگیا

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’زیرو‘ کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ٹریلر کو محض دو دن میں اب تک 6 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان کی نئی فلم کے ٹریلر نے فلم نگری میں ہلچل سی مچادی ہے اور ہر جانب بس کنگ خان کی فلم کے ہی چرچے ہیں جب کہ شائقین بھی فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

آنند رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے ٹریلر کو دو نومبر کو ریلیز کیا گیا جس کی مقبولیت کا انداز اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 3 منٹ اور 14 سیکنڈ کے اس ٹریلر کو محض دو دن میں اب تک شائقین کی جانب سے 6 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ کنگ خان کی اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان پستہ قد شخص بنے ہوئے ہیں جن کے مد مقابل انوشکا شرما ذہنی معذور لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ فلم میں کترینہ کیف بھی اداکاری کا جادو جگاتی نظر آئیں گی۔ یہ فلم 21 دسمبر 2018ء میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں