7

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کل پاکستان پہنچیں گی

سلام آباد: امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گی۔

ذرائع کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کل پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی جہاں وہ وزیر خزانہ اسد عمر اور دیگر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گی، ملاقاتوں میں ایلس ویلز امریکا کی پالیسی برائے جنوبی ایشیا پر تبادلہ خیال کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں