8

چاند نظر نہیں آیا، 12ربیع الاول 21 نومبر کو ہوگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا 12ربیع الاول بروز بدھ 21 نومبر کو ہوگی۔

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی سربراہی میں کراچی میں منعقد ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما کرام کے ساتھ ساتھ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ ملک کے تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے، تاہم ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مفتی منیب نے بتایا کہ ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اور کسی بھی حصے میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ یکم ربیع الاول 1440 ہجری 10نومبر بروز ہفتہ جبکہ 12ربیع الاول بدھ 21 نومبر کو ہو گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے رواں سال 12ربیع الاول کو جشن عید میلادالنبیﷺ شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں