7

ریمنڈ ڈیوس کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی پیشکش نہیں ہوئی تھی، وزیر خارجہ

ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکا میں قید عافیہ صدیقی کی بقیہ سزا اگر یہاں پوری ہو تو ان کی فیملی کو سہولت مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی سطح پر عافیہ صدیقی کو لانے کیلئے جو کرسکتے ہیں کریں گے۔امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی پیشکش نہیں کی گئی تھی۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی سیاستدان پاکستان کو نشانہ بناکر الیکشن جیتنا چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے۔ بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو، روس بھی خطے کا اہم ملک ہے، روس کو بھی امن مذاکرات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ افغان امن عمل کیلئے خطے کی دیگر قوتوں کا تعاون بھی حاصل کیا جائے۔

‘نیب انکوائریز سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں’
وزیر خارجہ نے کہا کہ ‘نیب کے مقدمات میں انکوائریوں سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں، نیب کے مقدمات تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے کے ہیں، نیب آزاد ادارہ ہے ہم کسی بھی طرح اثر انداز نہیں ہوسکتے’۔

ڈی جی نیب لاہور کی ڈگری سے متعلق ہائر ایجوکیشن کمیشن کی قلابازیاں، 3 بار موقف تبدیل

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے بھی گزارش ہے کہ اپنے مفادات سے بالاتر ہوکر خطے کے مفاد کیلئے سوچیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت تب نیچے آئے گی جب خطے کے حالات ٹھیک ہوں گے، ایران کی پٹرولیم ایکسپورٹ متاثر ہو گی تو قیمتیں بھی متاثر ہوں گی۔

‘معیشت میں استحکام سے ڈالر کی قیمت کم ہوجائے گی’
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برآمدات بہتر ہوں گے تو زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا اور روپے کی قدر بہتر ہوگی، تحریک انصاف کی حکومت کو تاریخی کرنٹ اکاونٹ خسارہ ملا، معیشت میں استحکام آئے گا تو ڈالر کی قیمت کم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جتنی فضائی الودگی لاہور میں ہے اور کہیں نہیں، بھارت نے دھان جلایا ہے یہ بھی آلودگی کی ایک وجہ ہے، ماحول کو بہتر کرنے کیلئے حکومت ایک ٹھوس پروگرام سامنے لائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں