7

شاہد کپور کی اہلیہ نے بیٹے کی تصویر مداحوں سے شیئر کردی

بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت کے ہاں 6 ستمبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد سے مداح اس کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب تھے، لیکن اب یہ انتظار ختم ہوگیا۔

شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے انسٹاگرام پر 2 ماہ کے زین کی تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا، ‘ہیلو ورلڈ’!

مداحوں کی جانب سے تصویر پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ کچھ لوگ زین کو ‘چھوٹا شاہد کپور’ بھی قرار دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں