6

پی سی بی کی پاک آسٹریلیا سیریز کے چند میچز پاکستان میں کرانے کی کوششیں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ برس مارچ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے کچھ میچز ہوم گراؤنڈز میں کرانے کی کوششیں شروع کردیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا شیڈول تبدیل نہیں کیا جا رہا، ون ڈے سیریز آئندہ برس 19 سے 31 مارچ کو ہی شیڈول ہے۔

پی سی بی کے مطابق سیریز کی شیڈول کے مطابق میزبانی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک آسٹریلیا سیریز کے ایک سے 2 میچز پاکستان میں کرانے کی کوششیں جاری ہیں جس کے لیے پی سی بی نے کراچی یا لاہور میں میزبانی کا آپشن کھلا رکھا ہے۔

فیوچر ٹوور پروگرام کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ برس دو طرفہ سیریز کھیلی جائے گی، مارچ میں پاکستان آسٹریلیا کی اور دسمبر میں آسٹریلیا پاکستان کی میزبانی کرے گا۔

مارچ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے اور آسٹریلیا کی میزبانی میں ہونے والی سیریز 3 ون دے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں