7

اب ملازمت چھوڑنے کی بھی قیمت ادا کی جائے گی

کبھی کبھار ہوتا ایسا ہے کہ ایک ہی جگہ کام کرتے ہوئے ملازمین یا تو تھک جاتے ہیں یا اکتا جاتے ہیں، دونوں صورتیں کمپنی اور ملازمین کے لیے نقصان دہ ہوتی ہیں۔ کمپنی کے پاس جذبے اور محنت سے کام کرنے والے ملازم نہیں رہتے اور ملازم کے پاس کام کرنے کی لگن ختم ہو چکی ہوتی ہے۔ انہی میں سے کچھ ملازمین اپنی نوکری کسی بھی وجہ سے چھوڑنے کا فیصلہ ذاتی طور پر نہیں کر پاتے۔

لیکن جاپان میں ایک کمپنی نے آگے بڑھ کر خود اپنے ایسے ملازمین کی مدد کرنے کی کوشش کی ہے جو کمپنی میں کام کرنے کی امنگ کھو چکے ہیں۔

جاپان کی ایگزٹ نامی کمپنی نے ان لوگوں کو قیمت ادا کرنے کا طریقہ رائج کیا ہے جو کمپنی چھوڑنے کا فیصلہ ذاتی طور پر نہیں کر پاتے لیکن ساتھ ہی ایک شرط بھی رکھی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے کُل وقتی ملازم کو 450 ڈالر ادا کیے جائیں گے لیکن اس شرط پر کہ نوکری چھوڑ دینے کے بعد وہ کبھی بھی واپس کمپنی میں قدم نہیں رکھے گا جب کہ کمپنی جُز وقتی ملازمت کرنے والے افراد کو 360 ڈالر ادا کرے گی۔

کمپنی کے مالک بچپن کے دو دوست ہیں اور ان دونوں نے یہ کمپنی گزشتہ برس شروع کی تھی۔ ایک سال کے مختصر عرصے میں اس کمپنی کا شمار منافع بخش کمپنیوں میں ہونے لگا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں