7

فاسٹ بولر محمد عباس نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

دبئی: فاسٹ بولر محمد عباس کندھے کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

دبئی ٹیسٹ میں محمد عباس فیلڈنگ کے دوران دائیں کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے اور انہیں جنوبی افریقا کے دورے سے قبل کھلانے کا رسک نہیں لیا جارہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فٹ محمد عباس کی جگہ 19 سالہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دیے جانے کے امکانات روشن ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے آخری 6 ٹیسٹ اننگز میں 66 رنز بنانے والے اوپنر محمد حفیظ اور آف اسپنر بلال آصف کو ایک اور موقع دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہے اور اگلا میچز سیریز کا فیصلہ کن میچ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں