6

نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ابوظہبی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹںگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ اب سے کچھ دیر بعد شروع ہونے جارہا ہے جس میں کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم میں نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ڈیبیو کر رہے ہیں، انہیں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر محمد عباس کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے تیار ہیں: سرفراز احمد

نیوزی لینڈ کے خلاف 12 رکنی قومی ٹیم محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، کپتان سرفراز احمد، حسن علی، یاسر شاہ، بلال آصف، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف پر مشتمل ہے۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے تیار ہیں اور یہ ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے، ہمیں اس بات کا اندازہ ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکل حریف ہے تاہم دبئی ٹیسٹ کی جیت نے ہمارا حوصلہ بلند کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں