7

طاقتورترین پاسپورٹ: متحدہ عرب امارات نے سنگاپور کو پیچھے چھوڑ دیا

دبئی: متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ نے سنگاپور کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے سب سے طاقت ور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

پاسپورٹ انڈیکس دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹوں کی سفر کی آزادی کے لحاظ سے ترتیب دیا جاتا ہے، یعنی پاسپورٹ رکھنے والا شخص بغیر ویزہ لیے کتنے ممالک جا سکتا ہے۔

اس فہرست میں گزشتہ کئی برسوں سے سنگاپور کے پاسپورٹ کا غلبہ تھا لیکن اس بار یو اے ای کا پاسپورٹ سب پر سبقت لے گیا ہے۔

پاسپورٹ انڈیکس دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹوں کی سفر کی آزادی کے لحاظ سے ترتیب دیا جاتا ہے— فوٹو: فائل
متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ اس لیے سرفہرست ہے کہ یہ پاسپورٹ اپنے حامل کو 113 ملکوں کی ویزہ فری سفری سہولیات فراہم کرتا ہے اور نیلا پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو 54 ملکوں میں ایئرپورٹ پہنچنے پر ویزے کی سہولت حاصل ہے۔

پاسپورٹ انڈیکس میں دوسرے نمبر پر سنگا پور ہے جب کہ جرمنی تیسرے نمبر پر ہے۔

یو اے ای کی یہ کامیابی ملک کے 47 ویں قومی دن کے موقع پر سامنے آئی ہے۔

پاسپورٹ انڈیکس میں پاکستان صرف 8 ممالک میں ویزہ فری ممالک میں سفر اور 27 ملکوں میں آمد پر ویزہ کی سہولت کے ساتھ 92 ویں پر ہے۔

عراق اور افغانستان یہ دو ملک ہیں جو پاسپورٹ انڈیکس میں پاکستان سے نیچے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں