6

ابوظہبی ٹیسٹ: اظہرعلی اور اسد شفیق 139 رنز سے اننگز آگے بڑھائیں گے

ابوظہبی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی اور اسد شفیق تیسرے روز کا کھیل 139 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائیں گے۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں گزشتہ روز قومی ٹیم نے تین وکٹوں پر 139 رنز بنائے تو اظہر علی 62 اور اسد شفیق 26 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

قومی ٹیم کی تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد دونوں بلے بازوں نے کیویز بولروں کے سامنے مزاحمت کی اور 54 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 139 تک پہنچایا۔

حارث سہیل 34، امام الحق 9 اور محمد حفیظ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں