5

ریلوے کرایوں میں 19 فیصد تک اضافہ

لاہور: پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد تک اضافہ کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 7 دسمبر سے ہو گا۔نوٹیفکیشن کے بعد گرین لائن کا کراچی سے اسلام آباد تک کا کرایہ 540 روپے اضافے سے 5880 روپے ہو گیا ہے۔کراچی ایکسپریس، بزنس ایکسپریس، شالیمار اور شاہ حسین ایکسپریس کے کرایوں میں 12 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبر میل، عوام ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس کے کرایوں میں 13 فیصد جب کہ تیزگام کی تمام کلاسوں کے کرائے میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پاکستان ایکسپریس کے کرایوں میں 19 فیصد اور سکھر ایکسپریس کی تمام کلاسوں کے کرائے میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔ریلوے کرایوں میں اضافہ بلا جواز اور افسوسناک قدم ہے، سابق وفاقی وزیردوسری جانب سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کرایوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کرایوں میں اضافہ بلا جواز اور افسوسناک قدم ہے اور غریب آدمی کی سواری کو بھی مہنگا کردیا گیا ہے۔ ھمارے دور میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ریلوے کرایوں میں 28 بار کمی کی گٸ -انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ریلوے کرایوں میں 28 بار کمی کی گٸی لیکن موجودہ دور میں بے تُکی اور بغیر منصوبہ بندی چلائی گئیں جس کے باعث تمام مسافر ٹرینیں شدید ترین خسارے کا شکار ہیں۔
موجودہ دور میں بے تُکی اور بلا منصوبہ بندی چلاٸ گئ تمام مسافر ٹرینز شدید ترین خسارے کا شکار ھیں نٸ مسافر ٹرینز بغیر مسافروں کے چلاٸ جا رھی ھیں نٸ ٹرینز کا خسارہ پورا کرنے کے لئے سارے ریلوے سسٹم پر اضافی کراۓ کا بوجھ لادنا سخت زیادتی ھےسابق وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نئی مسافر ٹرینیں بغیر مسافروں کے چلائی جارہی ہیں اور ان کا خسارہ پورا کرنے کیلئے سارے ریلوے سسٹم پر اضافی کرائے کا بوجھ لادنا سخت زیادتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر مہنگا ہوگیا ہے اس لیے ریلوے کے کرائے میں اضافہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں