8

2018 کا نوبیل امن انعام عراق کی نادیہ مراد اور کانگو کے ڈاکٹر ڈینس نے وصول کرلیا

عراق کی یزیدی خاتون نادیہ مراد اور کانگو کے ڈاکٹر ڈینس موکیگی نے مشترکہ طور پر امن کا نوبیل انعام وصول کرلیا۔

نوبیل امن انعام دینے کی تقریب ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہوئی جہاں نادیہ مراد اور ڈاکٹر ڈینس موکیگی کو نوبیل امن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اوسلو میں منعقد ہونے والی تقریب میں نادیہ مراد اور ڈاکٹر ڈینس موکیگی کو گولڈ میڈل، ڈپلومہ اور 10 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی، 10 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ایوارڈ جیتنے والی دونوں شخصیات کے درمیان تقسیم ہوگی۔

نادیہ مراد داعش کی غلامی سے فرار ہونے کے بعد خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے پر نوبیل ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ ڈاکٹر ڈینس موکیگی کو جنگ زدہ ملک جمہوریہ کانگو میں تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کی مدد کرنے پر نوبیل امن انعام سے نوازا گیا۔

خیال رہے کہ 2012 میں طالبان کے حملے میں شدید زخمی ہونے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو بچیوں کی تعلیم کے لیے کام کرنے پر 2014 میں نوبیل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں