8

سارہ علی خان کو فلم ‘باغی 3’ میں اداکاری کی پیشکش

بالی وڈ میں فلم ’کڈر ناتھ‘ سے شاندار ڈیبیو کرنے والی اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان ان دنوں فلم نگری میں سب کی توجہ کا مرکز ہیں جنہیں اداکار ٹائگر شروف کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ساز ساجد نادیا والا نے فلم ’باغی 3‘ کے لیے اداکارہ سارہ علی خان کو اداکاری کی پیشکش کی ہے جس میں ان کے ہمراہ ٹائگر شروف کام کریں گے۔

فلم ’باغی‘ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ٹائگر شروف کے ساتھ اداکارہ شردھا کپور نے کام کیا تھا جب کہ رواں برس اس کا سیکوئل ریلیز کیا گیا جس میں اداکارہ دیشا پٹانی نے کام کیا۔

فلم سمبا کا رومانوی گیت ’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا‘ ریلیز کردیا گیا

تاہم فلم کے تیسرےپارٹ کے لیے سارہ علی خان کو پیشکش کی گئی ہے اگر اداکارہ اس فلم کے لیے حامی بھرتی ہیں تو یہ ان کے کیرئیر کی تیسری فلم ہوگی۔

اس وقت سارہ علی خان اپنی دوسری فلم ’سمبا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو 28 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم ’سمبا‘ میں سارہ علی خان پہلی مرتبہ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی جو ان کی کیرئیر کی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں