7

امریکا نے چین کو قومی سلامتی کیلئے روس سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

امریکی نیشنل کاؤنٹر انٹیلی جنس کے سربراہ بل ایونینا نے کہا کہ امریکا کیلئے چین سب سے بڑا خطرہ ہے، چین کے مقابلے میں روس سے لاحق خطرہ ماند پڑ چکا ہے، اس سال 20 چینی افراد پر جاسوسی کی فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

امریکا کے اعلیٰ انٹیلی جنس اہلکار نے کہا ہے کہ امریکا کی قومی سلامتی کیلئے چین سب سے بڑا خطرہ ہے۔ بل ایونینا کے مطابق چین امریکا پر گمراہ کن بیانات اور اقدامات کا الزام عائد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی اقتصادی کامیابی کی بنیاد کمرشل رازوں کی چوری پر رکھی گئی ہے جس کی قیمت امریکی عوام نے چکائی ہے۔

بل ایونینا نے کہا کہ آپ رواں سال جون یا جولائی سے اب تک نظر دوڑائیں تو محکمہ انصاف نے 20 چینی افراد یا کاروباروں پر اقتصادی جاسوسی کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے اور یہ صرف وہ ہیں جن کے بارے میں ہم جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کیا نقصان ہو چکا ہے؟ امریکی ٹیکس دہندگان نے طویل مدت میں کیا قیمت چکائی ہے؟ تحقیق اور اداروں کی ترقی کو، یونیورسٹیوں کو، کاروباروں کو اور مالکانہ ڈیٹا اور تجارتی رازوں کی چوری سے کتنی ملازمتوں کا نقصان ہوا ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں