8

شاہ سلمان نے سعودی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر دیں

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ اور اہم عہدوں میں وسیع پیمانے پر رد و بدل کا شاہی فرمان جاری کر دیا۔

سعودی شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ عادل الجبیر کو عہدے سے ہٹا کر ابراہیم العساف کو نیا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔

عادل الجبیر کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کے عہدے پر تنزلی کر دی گئی ہے اور ان کی جگہ تجربہ کار وزیر اقتصادیات ابراہیم العساف کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امور خارجہ اور وزارت اطلاعات کے ساتھ ساتھ متعدد صوبوں کے گورنر بھی تبدیل کر دیئے ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی فرمانروا نے امریکا میں سعودی سفیر کے فرائض انجام دینے والے شہزادہ عبداللہ بن بندر کو نیشنل گارڈ کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں