6

کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت خراب

کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی۔

العزیزیہ ریفرنس میں قید کی سزا کاٹنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کو تیز بخار، سر اور جسم میں درد کی شکایت ہوئی ہے۔

نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

طبیعت خراب ہونے پر نواز شریف نے جیل انتظامیہ سے اپنے ذاتی معالج سے ملنے کی درخواست کردی ہے۔

مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات
علاوہ ازیں جیل حکام نے بتایا ہے کہ مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔

جیل حکام کے مطابق مریم نواز نے ملاقات اعلیٰ حکام کی خصوصی اجازت سے کی اور یہ کی ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔

جیل حکام کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز نے نجی معاملات پر گفتگو کی۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو سات سال قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی اور انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا تھا۔

سزا سنائے جانے کے بعد نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔

سابق وزیراعظم نے اپنی سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل بھی دائر کی ہے جس کی سماعت کل ہوگی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف سماعت کی درخواست کی سماعت کرے گا۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں