40

’رنبیر اور رنویر دونوں ہی میرے لیے بہت خاص ہیں‘

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کے افیئر کے اس وقت خوب چرچے ہورہے ہیں اور ان کے مداح دونوں کی بھی جلد شادی ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔

عالیہ بھٹ اس وقت جہاں بھی جاتی ہیں، ان سے رنبیر کپور کے حوالے سے سوالات ضرور پوچھے جاتے ہیں۔

اور ایسا ہی کچھ ان کی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران ہوا۔

یاد رہے کہ رنویر سنگھ بھی گزشتہ سال گرل فرینڈ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور کیریئر کے شروع سے ہی رنویر سنگھ اور رنبیر کپور کو ایک دوسرے کے بہت زیادہ مدمقابل رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں