39

پمزکے ڈاکٹروں کا سب جیل میں شہبازشریف کا طبی معائنہ

اسلام آباد: پمز کے ڈاکٹروں نے سب جیل میں شہباز شریف کے طبی معائنے کے بعد ان کی ادویات میں ردوبدل کیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پمزاسپتال کے ڈاکٹروں نے سب جیل میں شہبازشریف کی کمردرد میں کمی واقع نہ ہونے پردوبارہ معائنہ کیا اوران کی ادویات میں بھی ردوبدل کرتے ہوئے فزیوتھراپی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے شہبازشریف کومکمل آرام کا مشورہ اورنقل و حرکت کو محدود کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ شہباز شریف ریڑھ کی ہڈی اورمہروں میں تکلیف کے پرانے مریض ہیں۔
واضح رہے کہ پمزاسپتال کے سربراہ ڈاکٹرامجد نے شہبازشریف کے معائنہ کیلئے 8 رکنی بورڈ تشکیل دیا تھا جس میں جنرل میڈیسن، پیتھالوجی، ریڈیالوجی، کارڈیالوجی، آنکولوجی اورگیسٹروانٹیرولوجی کے سربراہان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں