36

گورونانک کے 550 ویں جنم دن کی تیاریاں؛ سونے اورچاندی کے یادگاری سکے تیار

لاہور: سکھ مذہب کے بانی گورونانک دیوجی کے 550 ویں جنم دن کوبھرپورطریقے سے منانے کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں سکھ تنظیمیں تیاریوں میں مصروف ہیں۔

سکھوں کی سب سے بڑی نمائندہ شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے گورونانک کے 550 ویں جنم دن پربڑی تعدادمیں سونے اورچاندی کے یادگاری سکے تیارکروائے ہیں ، سونے اورچاندی کے سکے چاراقسام میں تیارکروائے گئے ہیں ان میں سونے کا سکہ 5 اور10 گرام وزن جبکہ چاندی کا سکہ 25 اور50 گرام کے وزن میں تیارکروایا گیا ہے، یہ سکے خالص سونے اورچاندی سے مقامی جیولروں سے تیارکروائے گئے ہیں۔

گولڈن ٹمپل امرتسر سےشرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے نمائندے سردار راجیندر سنگھ نے ایکسپریس کو بتایا کہ یہ یادگاری سکے ہیں جو دنیا بھرمیں بسنے والے سکھوں میں تقسیم کئے جائیں گے، ان سکوں کی قیمت اس کی فروخت کے وقت سونے اور چاندی کی قیمت کے برابر ہوگی تاہم خریدارکو سکے کی تیاری پرخرچ آنے والے ایک ہزار روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے، ان سکوں کو مارکیٹ میں سونے اورچاندی کی قیمت پر فروخت بھی کیا جاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں