6

منی بجٹ سے قبل پارٹی رہنماؤں کی مخالفت، اسد عمر کو دباؤ کا سامنا

اسلام آباد: منی بجٹ پیش کرنے سے قبل وزیر خزانہ اسد عمر کی پارٹی کے ساتھیوں کی جانب سے ہی مخالفت ہورہی ہے اور انہیں اپنی پالیسیاں پیش کرتے وقت سخت دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ تحریک انصاف کے اہم رہنما جہانگیر ترین کی اپنے ہم خیال ساتھیوں کے ساتھ کوشش ہے کہ اسد عمر کے فیصلوں اور اقدامات کو ناکام بنایا جائے، اس صورتحال کی وجہ سے قومی معیشت کے حوالے سے اہم فیصلہ سازی میں وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کو کافی مشکلات اور پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت حالیہ 2 اجلاسوں میں جہانگیر ترین نے اسد عمر کو کارنر کرنے کی بھرپور کوشش کی، ان مذاکراتی اجلاسوں میں آئی ایم ایف کے نمائندوں سے بات چیت بھی شامل تھی۔ جب ایکسپریس ٹریبیون کی جانب سے جہانگیر ترین سے اس حوالے سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں