5

’ہمارے اراکین پارلیمنٹ ای سی ایل میں نام آنے سے خوفزدہ کیوں؟

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے چند اراکینِ پارلیمنٹ کو بیرون ملک جانے میں اتنی دلچسپی کیوں ہے، انہیں تو ابھی بہت کام کرنے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ اراکین پارلیمنٹ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں اور یہ بیرون ملک جانے میں اتنی دلچسپی کیوں لے رہے ہیں؟

اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر جانے والے رکن پارلیمنٹ کے ذمہ پاکستان میں کرنے کے لیے بہت سے کام ہیں۔

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ ایسے اراکین اسمبلی بھی ہیں جو ملک سے باہر جائے بغیر نہیں رہ سکتے جبکہ بعض نے تو بیرون ملک رہائشی اجازت نامے اور اقامے لیے ہوئے ہیں۔

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے سوال کیا کہ ایک جانب اراکین پارلیمنٹ پاکستان سے حقیقی عشق اور ملک کے لیے دن رات کام کرنے کے دعوے کرتے ہیں، کیا ان میں سے کوئی ملک سے باہر جانے کی فجیب و غریب رسم کی وضاحت کرسکتا ہے؟

وزیرِاعظم کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ صرف اپوزیشن اراکین کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا مضحکہ خیز ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیش کے اراکین پر پابندی لگا کر حکومتی ارکان سفر کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں