6

لاہور۔۔۔۔پنجاب حکومت نے سرکاری دستاویزات اور اطلاعات غیر متعلقہ افراد پر عیاں ہونے کے خدشات کے پیش نظر واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کرنے پر پابندی عائد کردی ، سیکشن آفیسر ویلفیئر 3 ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس حوالے سے باضابطہ احکامات جاری کردئیے ہیں،

کمشنر پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن ،ایم ڈی پنجاب گورنمنٹ سرونس ہائوسنگ فانڈیشن ،سیکرٹری پنجاب

بناونڈ بورڈ،ایڈیشنل سیکرٹری پی این ٹی ، ڈی جی اینٹی کرپشن ، ایم ڈی پنجاب پرکیورمنٹس ریگولیٹری اتھارٹی ،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ایس اینڈ جی اے ڈی کے علاوہ تمام سیکشن آفیسر ،لا ء آفیسر زاوراسٹیٹ آفیسرز کو بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں .مراسلے کے مطابق پابندی کااطلاق فوری ہوگا. بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پابندی لگانے کا فیصلہ وفاقی کیبنٹ ڈویژن کی جانب 31 جنوری کو جاری ہونے والے احکامات کی روشنی میں کیا گیاہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں