10

ویمن ٹی 20 نئی رینکنگ، بسمہ معروف 3 درجے ترقی پا گئیں

لاہور: ویمن ٹی 20 کی تازہ رینکنگ جاری کر دی گئی، بیٹنگ میں نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس بدستور پہلے نمبر پر ہیں، بسمہ معروف تین درجے ترقی کر کے پندرہ نمبر پر پہنچ گئیں، انعم امین نے بولنگ میں ترقی کر کے انیسواں نمبر حاصل کر لیا۔

آئی سی سی کی جاری کردہ ویمن ٹی 20 رینکنگ کے مطابق کیوی بلے باز سوزی بیٹس پہلے نمبر پر برقرار ہیں، ویسٹ انڈیز کی ڈینڈرا ڈوٹن 2 درجے ترقی کر کے تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں، پاکستان کی بسمہ معروف 3 درجہ ترقی کر کے 15 نمبر کی بلے باز بن گئیں۔

بولنگ میں پاکستان کی نشرہ سندھو کی ایک درجہ تنزلی سے 12ویں نمبر کی بولر بن گئی ہیں۔ ندا ڈار 4 درجے تنزلی سے 13 نمبر کی بولر بن گئیں، انعم امین 2 درجے ترقی کر کے 19 نمبر کی بولر بن گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں