6

ارکان کی اکثریت قرارداد کے ذریعے چیئرمین کمیٹی کو ہٹانے کی مجاز

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط و طریقہ کار کے تحت قومی اسمبلی کی کسی بھی کمیٹی کے چیئرمین کے خلاف ارکان کی اکثریت قرارداد منظور کر دے تو اس کمیٹی کے چیئرمین کو اسی وقت ہٹایا جا سکتا ہے۔

قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 218 کے تحت کسی بھی کمیٹی کا چیئرمین سپیکر کو استعفیٰ بھجوا سکتا ہے تاہم چیئرمین قائمہ کمیٹی کو ہٹانے کے حوالے سے اسمبلی قواعد خاموش ہیں لیکن سابق سپیکر سردار ایاز صادق اپنے منصب سے سبکدوش ہوتے وقت اس کی وضاحت 28 نومبر 2016ء کو قاعدہ 29 کے تحت جاری اپنے حکم نامہ میں کر گئے ہیں کہ اگر کسی بھی کمیٹی کے اراکین کی اکثریت اپنے چیئرمین کے خلاف دوران اجلاس قرارداد منظور کر دے تو اس کمیٹی کا چیئرمین اسی وقت فارغ ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں