7

سعودی ولی عہد کی 16 فروری کو پاکستان آمد، 20 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے مطابق ولی عہد 16 فروری کو پاکستان آئیں گے۔

سعودی سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 سے 17 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے، اس دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب میں 20 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس دورے سے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی جبکہ سعودی ولی عہد وزیر اعظم ہاؤس میں قیام کریں گے۔

سعودی سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کے بعد سعودی ولی عہد ملائیشیا کے درالحکومت کوالالمپور روانہ ہوں گے۔

اس سے قبل گزشتہ روزسعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کی تیاریوں کے سلسلے میں ان کا ضروری سامان پاکستان پہنچایا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ محمد بن سلمان کی آمد کے پیش نظر اسلام آباد کے 2 بڑے ہوٹل مکمل طور پر جبکہ 2 جزوی طور پر بک کر لیے گئے ہیں اور سعودی عرب کے میڈیا نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں