13

دفاعی چیمپیئن اسلام آبادیونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز قلندرز کو 5وکٹوں سے شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپیئن اسلام آبادیونائیٹ کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دے دیا۔
آصف علی اور فہیم اشرف کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سابق چیمپیئن اسلام آباد کا فاتحانہ آغاز لاہور قلندر کو 5وکٹوں سے شکست

دبئی اسپورٹس سٹی میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز کے اوپنرز فخر زمان اور سہیل اختر نے موقع کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو برق رفتار 97 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

سہیل اختر 37 رنز بنانے کے بعد 97 پر کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوئے جبکہ فخر زمان نے 65 رنز بنانے کے بعد 129 پر آؤٹ ہوگئے۔

لاہور قلندرز اچھے آغاز کے باوجود بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 171 رنز ہی بناسکی۔

پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اے بی ڈی ویلیئرز نے 17 گیندوں پر 24 رنز بنانے کے بعد وقاص مقصود کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں