12

ویلنٹائنز ڈے سے ایک روز قبل دل ٹوٹنے کی کہانی بیان کرتا نیا گانا

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ویلنٹائنز ڈے سے صرف ایک روز قبل اپنا نیا گانا ریلیز کردیا، تاہم اس میں رومانوی کہانی کے بجائے دل ٹوٹنے کی کہانی بیان کی گئی۔

محبت اور دل ٹوٹنے کی کہانی بیان کرتے اس گانے ’باریشیں‘ کی ویڈیو میں عاطف اسلم کے ساتھ بھارتی اداکارہ نسرت بروچا جلوہ گر ہوئیں۔

اس گانے کی کمپوزیشن بھارتی موسیقار آرکو نے کی ہے، ویڈیو میں دو نوجوانوں کی رومانوی کہانی اور پھر ان کے جدا ہونے کی داستان کو پیش کیا گیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل عاطف اسلم کا گانا ’12 بجے‘ بھی سامنے آیا تھا، جس کے میوزک نے کافی متاثر کیا تھا، تاہم یہ نیا گانا اتنا متاثر کرنے میں ناکام رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں