6

احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کر دی۔

لاہوراحتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کر دی۔

احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے عبدالعلیم خان کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ وکیل علیم خان نے کہا نیب نے گرفتار آف شور کمپنیز میں کیا تحقیقات اثاثہ جات میں ہو رہی ہیں، نیب پھر جسمانی ریمانڈ لینے آگیا، عدالت نیب کی استدعا مسترد کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دے، علیم خان نے 7 مارچ 2018 کو ریکارڈ نیب کو فراہم کر دیا تھا۔

نیب تفتیشی نے کہا 30 ملین درہم کی پاکستان سے دبئی منتقلی کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔ جس پر وکیل علیم خان نے کہا یہ پیسے علیم خان کی والدہ کے اکاؤنٹس سے گئے۔ علیم خان نے کہا نیب کے نوٹس میں مجھ پر کرپشن کا الزام لگایا گیا، میرے اثاثے ڈکلیئر ہیں یہ نیب نے پاناما سے نہیں لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں