6

سعودی ولی عہد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کا طیارہ نور خان ایئر بیس پر لینڈ کر گیا ہے.

سعودی ولی عہد کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہیں جے ایف-17 تھنڈر اور ایف-16 فائٹر جیت کے دستوں نے ان کا استقبال کیا اور سلامی دی اور اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا اور نورخان ائر بیس تک پہنچایا۔

اس سے قبل سعودی ولی عہد کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہیں جے ایف-17 تھنڈر اور ایف-16 فائٹر جیت کے دستوں نے ان کا استقبال کیا اور سلامی دی اور اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا، سعودی ولی عہد کو پاکستان پہنچنے پر 21 توپوں کی سلامی بھی دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان اور کابینہ کے اراکین سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے استقبال کے لیے نور خان ایئربیس روانہ ہوگئے اور راول لاونج پہنچ گئے ہیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپریل 2017 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں جس کے پیش نظر اسلام آباد اور گرد و نواح میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کو خیر مقدمی بینرز، تصاویر اور پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے والے سعودی ولی عہد کا راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا اور انہیں وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق سعودی ولی عہد کو ایک پروقار تقریب میں پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز نشان پاکستان بھی دیا جائے گا۔

سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر ولی عہد سے قبل ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نورخان ائربیس پر سعودی ہم منصب عادل الجبیر کا استقبال کیا۔

سعودی ولی عہد کے ہمراہ شاہی خاندان کے افراد کے علاوہ وزیروں اور نامور تاجروں کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آرہا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد کا نور خان ایئربیس پر استقبال وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے اراکین کریں گے۔

واضح رہے کہ ولی عہد کو گزشتہ روز پاکستان آنا تھا تاہم ان کی آمد میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک دن کی تاخیر کی گئی۔

اسلام آباد کی جانب سے اس دورے کو تاریخی قرار دیا گیا ہے اور توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ 21 ارب ڈالر سے زائد کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

حکومت ہی نہیں اپوزیشن کی جانب سے بھی سعودی ولی عہد کے دورے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے بیانات میں سعودی ولی عہد کو خوش آمدید کہا۔

سعودی ولی عہد کے لیے ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس میں علیحدہ علیحدہ 2 استقبالیہ تقاریب کا انتظام کیا گیا ہے جس کے بعد محمد بن سلمان کی صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی۔

سعودی ولی عہد چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے اور پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وہ بھارت اور چین روانہ ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں