7

مس یونیورس کے لباس پر تنازع

آسٹریلین نژاد فلپائن کی ماڈل و ٹی وی ہوسٹ 24 سالہ کیتریونا گرے چند ماہ قبل ہی مس یونیورس 2018 منتخب ہوئی تھیں۔

کیتریونا گرے مس یونیورس سے قبل مس فلپائن تھیں اور انہوں نے میوزک تھیوری میں ماسٹر کر رکھا ہے۔

علاوہ ازیں کیتریونا گرے فلپائن میں ایڈز اور ایچ آئی وی کے حوالے سے سماجی تنظیم کے تعاون سے شعور اجاگر کرنے کا کام بھی کرتی ہیں۔

کیتریونا گرے کے والد اسکاٹش نژاد آسٹریلوی جب کہ والدہ فلپائنی ہیں اور وہ خود فلپائن میں پلی بڑھیں اور وہیں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ دنوں کیتریونا گرے امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے سالانہ فیشن فیسٹیول میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے معروف ڈیزائنر شیری ہل کی موسم بہار کی ملبوسات پیش کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں