6

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے حج کا کوٹہ 2 لاکھ کردیا

اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستانی حجاج کا کوٹہ بڑھا کر دو لاکھ کر دیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فیصلے پر سعودی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی حجاج کرام کا کوٹہ 2 لاکھ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے مشکور ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں اپنی طرف سے، اپنی حکومت کی جانب سے اور پاکستانی عوام کی جانب سے سعودی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری سے رابطہ کر کے پاکستانی حجاج کے لیے کوٹہ میں اضافے پر سعودی حکومت کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے باضابطہ طور پر پاکستانی ہم منصب کو فیصلے سے آگاہ کیا۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے حجاج کے کوٹہ میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے ملاقات میں حج کوٹہ بڑھانے کا معاملہ اٹھایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں