7

پی ایس ایل: محمد سمیع کی ہیٹ ٹرک، یونائیٹڈ 12 رنز سے کامیاب

شارجہ: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 11 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف دے دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 158 رنز بنائے، این بیل نے سب سے زیادہ 54 رنز بنائے ،ان کی اننگز میں 6 چوکے بھی شامل تھے، رونکی نے 21،صاحبزادہ فرحان نے 15،حسین طلعت صفر،ڈیلپورٹ 29، آصف علی 13 ، شاداب خان 6 اور پٹیل 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

پشاور زلمی کے سب سے کامیاب بولر سمین گلُ رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کی،حسن علی نے 2، جب کہ وہاب ریاض ،عمید آصف اور پولارڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیمیں آج ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ کھیل رہی ہیں،پشاور زلمی نے 2 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میں اسے ناکامی کا سامنا رہا ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک صرف ایک میچ جیت پائی ہے اور دو میں اسے شکست ہوئی ہے۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کا آغاز اچھا نہ تھا کیونکہ 18 کے اسکور پر 7 رنز بنانے والے کامران اکمل اور 26 کے مجموعے پر ایک رن بنانے والے ڈیوڈ ملان یونائیٹڈ کے نوجوان کھلاڑی محمد موسیٰ کو وکٹیں دے بیٹھے۔

ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیے بغیر امام الحق بھی 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد عمر امین نے 14 اور لیام ڈاسن نے 21 رنز بنا کر ٹیم کو 65 رنز تک پہنچایا۔

دونوں کھلاڑی بالترتیب 58 اور 65 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے تو ٹیم کو مطلوبہ ہدف تک پہنچنے کے لیے 42 گیندوں پر 94 رنز درکار تھے۔

اس کے بعد ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کیرون پولارڈ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز کے چھکے چھڑا دیے، اور 22 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی۔

فہیم اشرف نے پولارڈ کے خطرے کو 120 کے جموعے پر دور کیا تو پشاور زلمی کو جیت کے لیے آخری تین اوور میں 39 رنز درکار تھے۔

آٹھویں نمبر پر آنے والے وہاب ریاض نے آتے ہی ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلر محمد موسیٰ نے زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو آؤٹ کر کے وہاب ریاض کے حوصلے کو دبادیا۔

آخری اوور میں زلمی کو 19 رنز دکار تھے، تاہم محمد سمیع نے پی ایس ایل میں اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 12 رنز سے فتح دلوائی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس پی ایس ایل کے فائنل میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ ہی آمنے سامنے آئے تھے جہاں یونائیٹڈ نے میدان مارا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلینڈ کے سابق کرکٹر این بیل کو وین پارنیل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ پشاور زلمی میں وین میڈسن کی جگہ ڈیوڈ ملان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پشاور زلمی 3 میچز کھیل چکی ہے جبکہ 2 میں فتح حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی میچز کی تعداد بھی اتنی ہی ہے تاہم اس نے اب تک ایک میچ جیتا ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر 5ویں نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں