6

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو آؤٹ کلاس کر دیا مسلسل دوسری جیت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 13ویں میچ میں اسلام آباد نے لیوک رونکی اور سمت پٹیل کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پی ایس ایل میں اپنا ڈیبیو کرنے والے نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی کالن منرو پہلی ہی گیند پر رومان رئیس کی گیند پر بڑی شارٹ کھیلتے ہوئے باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بابر اعظم اپنے روایتی انداز میں کھیلتے رہے تاہم دوسری جانب سے وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

محمد موسیٰ نے 19 کے مجموعے پر 3 رنز بنانے والے اویس ضیا جبکہ فہیم اشرف نے 5 رنز بنانے والے کولن انگرام کو 25 کے اسکور پر پویلین بھیج دیا۔

شاداب خان کی کپتانی میں کھیلنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز کراچی کنگز کے بیٹسمین کو دباؤ میں لینے کے لیے کوششیں کرتے رہے جو کامیاب ہوتی رہیں۔

کراچی کنگز کے نئے آنے والے بیٹسن لیونگسٹن نے بابر اعظم کا ساتھ دیا اور اسکور میں 21 رنز کا اضافہ کیا تاہم 46 کے اسکور پر بابر اعظم ایک مرتبہ پھر رن آؤٹ ہوگئے۔

فہیم اشرف ایک مرتبہ پھر اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ہیرو ثابت ہوئے جنہوں نے 74 کے مجموعے پر 22 رنز بنانے والے لیونگسٹن جبکہ اگلی ہی گیند پر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو بھی بولڈ کرکے حریف ٹیم کو ضرب لگائی۔

کراچی کنگز کے بین ڈنک اور عامر یامین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں نے جارحانہ مزاج میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 69 رنز کی اہم پارٹنر شپ فراہم کی جس کی بدولت وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو 144 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف 3 وکٹیں لے کر نمایاں باؤلر رہے جبکہ رومان رئیس اور محمد موسیٰ ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور 5 کے مجموعے پر کیمرون ڈیلپورٹ صفر پر رن آؤٹ ہوگئے۔

کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 4 پوائنٹس اور بہتر اوسط کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں