9

بھارتی جارحیت ۔۔۔۔قوم یکجا ہوگئی

بھارتی جارحیت ۔۔۔۔قوم یکجا ہوگئی
پاک سرزمین کے بے حرمتی ضرور ہوئی لیکن شہید کرنے کا دعوی جھوٹا ہے
موثر جوابی کاروائی سے بکھری قوم کو کندن بننے کا موقع بھی مل سکتا ہے

کہتے ہیں کہ میاں بیوی کی آپس میں کافی ناراضی چل رہی تھی اور بول چال بھی بند تھی اور پیغام رسانی بھی بچوں کے توسط سے ہی ہوتی تھی ، ایک دن کسی فنکشن پر دونوں کو جانا پڑا ۔۔میاں آگے آگے جبکہ بیوی پیچھے پیچھے چل رہی تھی کہ راستے میں ایک کتا بھونکھا جس پربیوی سہارے کی خاطر بھاگ کر شوہر کے گلے لگ گئی جس پر شوہر نے اس کتے کا شکریہ ادا کیا کہ بھلا ہو کتیا تو نے ہماری صلح کروا دی ۔
کچھ ایسی ہی صورتحال بھارتی جارحیت نے ہمارے ملک کے ساتھ کی ،ایک عرصہ سے پاکستانی قوم اکٹھی نہیں ہو پا رہی تھی لیکن بھارتی جارحیت نے اس قوم کو جس نے زلزلہ بھی دیکھا دہشت گردی بھی دیکھی سیلاب بھی دیکھے وہ قوم اکٹھی ہی نہیں ہو رہی تھی وہ سیاسی جماعتیں بھی اکٹھی نہیںہو رہی تھیں لیکن بھارتی سرکار کا شکریہ کے اس کے ایک سرجیکل سٹرائیک کی کوشش نے قوم کو اکٹھا کر دیا
ا س میں کوئی شک نہیں کہ بھارت نے پاکستان کے اندر گھس کر کاروائی کی ہے اور پاکستان کو جس انداز میں کاروائی کرنی چاہئے تھی وہ نہیں کر سکا لیکن بھارتی دعوی بھی غلط ہے کہ اس نے کسی ایسی جگہ کو نشانہ بنایا ہے جہاں پر کوئی ٹریننگ کیمپ تھا بلکہ بھارت نے جلدی میں ایسی جگہ پر بم گرائے جہاں پر آبادی ہی نہیں تھی بلکہ ایسی جگہ پر بم گرائے جہاں پر اسے پتہ تھا کہ جنگل ہے اور پھر پرانی ویڈیو ز کا سہارہ لیا
کہتے ہیں کسی گاوں میں ایک شخص کے پاس بھینس تھی جو کافی عرصہ سے بھوکی تھی اور مالک کے پاس چارہ نہیں تھا جبکہ ایک گاوں میں ایک شخص کے پاس(چارہ) توڑی تھی جو جلی ہوئی تھی کہتے ہیں کہ دونوں کے درمیان سودا ہو گیا اورپھر دونوں خوش تھے کہ ایک شخص کہہ رہا تھا کہ شکر ہے کہ میری بھینس کا پیٹ بھر گیا جبکہ دوسری طرف چارے والا شخص خوش تھا کہ اس کی توڑی جلی ہوئی تھی وہ بک نہیں رہی تھی اس کی توڑی بل گئی
ایک طرف بھارت تھا جو اپنی قوم کو بمبئی اٹیک کے بعد پٹھان کوٹ اور اوڑی حملے کے بعد کہہ رہا تھا کہ ہم پاکستان کو سبق سکھائینگے اور کچھ کر بھی نہیں پا رہا تھا اس نے خالی جگہ پر بم گرا کر اپنی قوم کو جہادی کیمپ تباہ کرنے کا جھوٹا دلاسہ دے کر اپنا ووٹ بنک بڑھانے کی کوشش کی جبکہ دوسری طرف پاکستان خوش ہے کہ ایک مکمل جنگ کی بجائے ایک جھوٹے حملے کے نتیجہ میں ہماری قوم اکٹھی ہو گئی ہے اب اس کے جواب میں پاکستان جب حملہ کرنے کی پلاننگ کرے گا تو عالمی ایمپائیر درمیان میں آ جائیں گے کیونکہ کسی کو افغانستان سے باعزت نکلنا ہے تو کسی کو اپنا سی پیک مکمل کروانا ہے اور کسی کو او آئی سی میں بھارت کو شمولیت سے انکار کرنا ہے اب تمام لوگ پاکستان اور بھارت کے درمیان صلح کے لئے اپنا کردار ادا کرنے میں اپنے عرب (ارب)یاد دلائینگے کہ ہم نے آپ کو معشیت کو سہارہ دیا ہے
لیکن ایک نیازی کے لئے امتحان ہے کہ پھر سے اپنی قوم کی عزت بچاتا ہے کہ نہیں اور نیازیوں کی عزت بھی بحال کرواتا ہے کہ ہیںکیونکہ ایک وقت میں جب بھارت نے ایٹمی دھماکہ کیا تو پوری دنیا نے زور لگایا کہ دھماکے نہ کرو ہم آپ کی کی اتنی مدد کر دینگے کہ پاکستان کی
معشیت کو سہارہ مل جائے گا لیکن اس وقت عدالتی قرار دیئے گئے جھوٹے اور تاحیات نااہل وزیر اعظم نے پیسہ کو فوقیت نہیں دی اور پانچ دھماکے کر کے بھارت کی بولتی بند کروا دی تھی
اب دیکھیں ہمارے نیازی 71کا لگا داغ دھوتے ہیں یا مصلحت کا شکار ہو جاتے ہیں اگر ہماری بہادر فوج نے منہ توڑ جواب دیا تو نہ صرف ایبٹ آباد واقعہ کا رونا دھونا ختم ہو گا بلکہ سپہ سالار کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے جارحیت سے چند قبل ہونے والی ملاقات کے حوالے سے غلط فہمیاں بھی ختم ہو جائینگی ۔ پاکستانی قوم کو جس کتے کے بھونکنے سے اکٹھا ہونے کا موقع ملا ہے پاکستانی موثر جواب سے وہ قوم کندن بھی بن سکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں