9

پاک بھارت کشیدگی۔۔۔۔بھارت کے ساتھ اسرائیل کو بھی شکست

پاک بھارت کشیدگی۔۔۔۔بھارت کے ساتھ اسرائیل کو بھی شکست
پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت میں اسرائیلی ریڈار جام کرنے والے نظام کا بہت بڑا ہاتھ تھا
پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جبکہ مودی سرکار کوسب آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں
کہتے ہیں کہ جیت کے کئی باپ ہوتے ہیں لیکن ہارنے پر کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہوا ایسے ہی پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کے دوران ہوا جب بھارت نے پاکستانی علاقے میں جارحیت کی تو کسی نے پاکستان کے ساتھ ہمدردی نہیں کی اور جیسے ہی پاکستان نے بھارت میں گھس کر اٹیک کیا اور واپسی پر پیچھا کرتے دو ہوائی جہاز بھی گرائے اور جب دنیا کو حقائق کا علم ہوا کہ پاکستان نے بھارت کے اندر نہ صرف گھس کر مارا ہے بلکہ کمال حکمت سے اس کے دو جہاز بھی تباہ کر دیئے ہیں تو اس وقت سے افغانستان سے باعزت نکلنے کی خواہش رکھنے والے امریکی صدر کو بھی پاکستان کی یاد ا گئی ہے جبکہ سی پیک کے لالچی چین کو پاکستان سے محبت یاد آگئی ہے جبکہ روس، ترکی ، جرمنی، سعودیہ ، متحدہ عرب امارات سمیت باقی ممالک کو بھی اب یاد آگیا ہے کہ پاکستان کس چڑیا کا نام ہے ۔
انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پچیس اور چھبیس فروری کی درمیانی شب جب پاکستان پر جارحیت ہوئی تو وہ اکیلے بھارت نے نہیں کی تھی بلکہ امریکی ساختہ اسرائیل کے زیر کنٹرول جاسوس طیارے جن میں ریڈار جام کرنے کی صلاحیت تھی نے بھارتی فضائیہ کی مدد کی جس کی وجہ سے پاکستان کا ریڈار سسٹم جام ہو ا لیکن جب طیارے پاکستان میں داخل ہوئے تو پاکستانی طیاروں نے صرف اڑھائی منٹ میں رسپانس کیا اور بھارتی طیارو ں کو جنگل میں اپنا بارود گرانا پڑا کیونکہ واپسی میں تیزی کے لیے ضروری تھا کہ جہاز پر لدا اضافی بوجھ اتار ا جاتا یہی وجہ تھی کہ یہ سارا بارود جنگل میں ہی گرا کر بھارتی طیارے پاکستانی حدود سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے لیکن اگلے ہی روز جب پاکستان نے بھارتی علاقے میں گھس کر کاروائی کی اور بھارت کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا بلکہ انکے طیاروں کا پیچھا کرتے تو ہوائی جہاز بھی مار گرائے جس کے بعد دنیا کو پاکستان صلاحیتوں کا اعتراف کرنا پڑا اور پھر اتنی بڑی کامیابی حاصل ہو گئی تو پاکستان نے انتہائی دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عاجزی کا مظاہرہ کیا اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے ساتھ جیسے ہی وزیر اعظم پاکستان نے قوم سے خطاب کیا تو پوری دنیا میں اس خطاب کو سراہا گیا اور پاکستان نے جان بوجھ کر بھارتی نقصان کا دنیا کو نہیں بتایا اور بھارت کو امن کا پیغام بجھوایا کیونکہ وزیر اعظم یہ سمارٹ چال نہ کھیلتے تو عیار دشمن نے مکمل تیاری کی ہوئی تھی کہ وہ پاکستان پر میزائل سے حملہ کرتا جس کے بعد جوابی طور پر پاکستان کو بھی میزائل چلانے پڑتے جو کہ تباہی کی طرف کی طرف ایک قدم ہو سکتا تھا لیکن پاکستان نے ایک ایسے وقت میں جب ان کی ٹانگ بھارت کے اوپر تھی پاکستان نے برتری کے باوجود امن کی بات کر کے بزدل دشمن کو پھر آوٹ کلاس کر دیا
جمعرات کے روز وزیر اعظم نے ایک اور چھکا مارا اور بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کر کے بھارتی جارحیت کے تمام عزائم خاک میں ملا دیئے اور بھارتی جنتا پارٹی جو پلوامہ حملے کے بعد اپنے ووٹ بنک میں کافی اضافہ کر چکی تھی کو بھی چاروں شانے چت کر دیا اور اگلے انتخابات میں بھارتی جنتا پارٹی کی ہار پر مہر لگا دی اور اس طرح کپتان نے ایک مرتبہ پھر ایک بال پر دو گیندیں ھاصل کر کے نہ صرف دونوں ممالک میں بلکہ دنیا بھر میں عزت کمائی اور ایک لیڈر بن کر ابھرے کیونکہ بھارتی شاطر چالوں اور پاک فضائیہ کے صلاحیت نے پاکستان کی
پوری دنیا بھر میں عزت کا پرچم بلند کیا
بھارتی جارحیت سے جہاں پاکستانی قوم کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی پارٹیاں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوگئیںوہاں بھارت میں موودی کے خلاف پاکستان سے بھی بڑی تعداد میں ریلیاں نکل رہی ہیں اور اتنا پاکستانی سیاسی پارٹیوں نے بر ا بھلا نہیں کہا جتنا تیا پانچہ بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے موودی کے مکمل آپریشن کر دیا ہے اور تو اور بھارتی انتہا پسند میڈیا نے بھی موودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا ہے بہرحال اس ساری جنگ میں جہاں پاکستان کا دنیا بھر میں سر فخر سے بلند ہوا ہے وہاں پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور پاکستان کی مسلح افواج کا بھی پوری دنیا میں طوطی بولنا شروع ہو گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں