7

دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی نکولس اینیلکا پاکستان پہنچ گئے

لاہور: (ویب ڈیسک) فٹبال کی دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل نکولس اینیلکا نے ورلڈ فٹ بال اسٹارز کے لیے دورہ پاکستان کا اعلان کر کیا تھا

90 ملین ڈالر کے کھلاڑی نکولس اینیلکا ورلڈ ساکر اسٹارز ٹوور کا حصہ ہوں گے، وہ پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کو پروان چڑھانے اسلام آباد آ رہے ہیں۔

پیرس سینٹ جرمن کے سابق پلئیر، لیور پول، چیلسی، مین سٹی اور فرینچ انٹرنیشنل تالیسمین کے رُکن نکولس اینیلکا کا نام ورلڈ فٹ بال اسٹارز میں شامل کر لیا گیا۔۔

پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کو دوبارہ سے زندہ کرنے اور پروان چڑھانے کے لیے نکولس اینیلکا کو ورلڈ فٹ بال اسٹارز میں شامل کرنے کا فیصلہ ٹچ سکئی گروپ نے وقت کی اہم ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

نکولس کی پاکستان آمد اور 10 جنوری 2019 کو لاہور اور کراچی میں کاکا، فیگو اور ایکون کی شاندار تقریب رونمائی کے سلسے کی ایک کڑی ہو گی۔

اینیلکا نے ورلڈ فٹ بال ستارے کے ساتھ ایک اسٹریٹجک طویل مدتی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

اینیلکا پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نئے صدر سید اشفاق شاہ سے ملاقات کریں گے اور فٹ بال کی ترویج کے 20 نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے کام شروع کریں گے۔

پاکستان میں فٹ بال کے لاکھوں شائقین کے خوابوں کو حقیقت کا روپ ملنے میں اب زیادہ دیر نہیں، جب شائقین بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پاکستان کی سرزمین پر آکر نہ صرف نمائشی میچ کھیلتا دیکھیں گے بلکہ فٹ بال کو ایک نئی زندگی ملے گی جس سے پاکستان کو حقیقی معنوں میں ٹھوس نتائج حاصل ہوں گے۔

اینیلکا کا ماہرانہ تجربہ اُن کے جارحانہ کوچنگ اسٹائل پر مبنی ہے، اپنی یہ خدمات وہ حال ہی میں فرانس لیگ ون میں لٹل او ایس سی یوتھ کو پیش کر چُکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں