7

آسٹریلیا نے چوتھے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹ سے شکست دے دی

آسٹریلیا نے چوتھے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹ سے شکست دے دی
بھارت نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 47.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا
چندی گڑھ: (میٹروواچ نیوز) آسٹریلیا نے چوتھے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹ سے شکست دے دی، بھارت نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 47.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا ، ہینڈز کومپ نے 117 رنز بنائے جب کہ عثمان خواجہ نے 91 اور ٹرنر 84 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ آسٹریلیا نے پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 2-2 سے برابر کردی ، بھارت نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے ۔ آسٹریلیا کی طرف سے ٹرنر نے 42 گیندوں پر 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں