6

چین کاکرتارپورراہداری پرغور کیلئے پاک بھارت اجلاس کاخیرمقدم

چین کاکرتارپورراہداری پرغور کیلئے پاک بھارت اجلاس کاخیرمقدم
ا مید ہے یہ تعا ون پاک بھارت تعلقات کے مزید فروغ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا،پاکستان اوربھارت کے درمیان پرامن تعلقات دنیا کے امن کے مفاد میں ہیں، چین نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے مثبت کردارادا کیا،امید ہے کہ دونوں مذاکرات کے ذریعے اختلافات حل کریں گے، ترجمان چینی وزارت خارجہ گنگ شوانگ کا بیان
بیجنگ :چین نے کرتارپورراہداری کے معاملے پرغوراوراس حوالے سے طریقہ کارکوحتمی شکل دینے کیلئے پاکستان اوربھارت کے درمیان اجلاس کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا مید ہے کہ یہ تعا ون بھارت اور پاکستان کے تعلقات کے مزید فروغ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا،پاکستان اوربھارت کے درمیان پرامن تعلقات دنیا کے امن کے مفاد میں ہیں، چین نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے مثبت کردارادا کیا،امید ہے کہ دونوں مذاکرات کے ذریعے اختلافات حل کریں گے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے حملوں کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیاں کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چین بھارت اور پاکستان کے دوست پڑوسی ملک کی حیثیت سے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات اور امن کے فروغ کیلئے کوشش کر رہا ہے اور موجودہ پاک بھارت کشید گی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے.چین کو امید ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو حل کریں گے اور علاقائی امن اور استحکام کا مل کر تحفظ کریں گے۔ایک صحافی نے کرتارپور راہداری سے متعلق منعقد ہونے والے پاک بھارت مذاکرات کے بارے میں سوال پوچھا۔ جس کے جواب میں گنگ شوانگ نے کہا کہ چین، بھار ت اور پاکستان کے درمیان اس تازہ ترین تعامل کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید ہے کہ یہ تعا ون بھارت اور پاکستان کے تعلقات کے مزید فروغ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا. بھارت اور پاکستان پڑوسی ہیں جو تبدیل نہیں ہوسکتے . اس لئے دونوں ملکوں کی ہم آہنگی دونوں کے بنیادی مفاد میں ہے اور بین الاقوامی برادری کی خواہش کا عکاس بھی۔ انہوں نے کہا امید ہے کہ دونوں اطراف مذاکرات کے ذریعے اختلافات حل کریں گے، تعلقات کو بہتر بنائیں گے اور امن و استحکام کا مشترکہ طور پر تحفظ کریں گے۔ ترجمان نے کہا چین عالمی برادری کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات اورپرامن طریقے سے اختلافات دورکرنے کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں