7

جب پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانی ہے تو انہیں بلایاہی کیوں جاتا ہے’ سونو نگم

ممبئی بھارتی گلوکار سونونگم نے بالی ووڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانی ہے تو انہیں بلایاہی کیوں جاتا ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں جب سونونگم سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا اگر پاکستانی فنکاروں پر پابندی ہی لگانی ہے تو انہیں یہاں کام کرنے کے لیے بلایا ہی کیوں جاتاہے،

ہم خود انہیں بلاتے ہیں اور پھر خود ہی ان پر پابندی لگادیتے ہیں۔ سونونگم نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے پاکستان کے ساتھ ثقافتی تبادلے کو محدود کرنے کی ذمہ دار ہماری اپنی فلم انڈسٹری ہے۔ یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ فنکاروں پر پابندی لگانے سے دونوں ملکوں کے درمیان مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بالی ووڈ گلوکار سونونگم کا غیرجانبدار کردار سامنے آیا ہے، انہوں نے دیگر بھارتیوں کے برعکس پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کے بجائے حقائق پر مبنی بیانات دئیے ہیں جس پر انہیں بھارت میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں