27

ایوارڈفنکار وں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں ‘مہوش حیات

کراچی : تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ایوارڈفنکار وں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں‘ فنکار کی شناخت اس کا فن ہوتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ تمغہ امتیاز ملنے کے بعد اب زیادہ سوچ سمجھ کر اپنی فیلڈ میں آگے بڑھنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح کم اور معیاری فلموں کو ترجیح دے رہی ہوں فنکار کی شناخت اس کا فن ہوتا ہے ۔ مہوش حیات نے کہا کہ ٹی وی فنکاروں کی بنائی ہوئی فلموں کی کامیابی نے ملک و بیرون ممالک میں جو نئی شناخت بنائی ہے وہ فلم انڈسٹری کے مستقبل کے لئے خوش آئند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں