8

پاکستان سپورٹس کے نام سے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ ، سپورٹس بورڈمیں کھلبلی

پاکستان سپورٹس کے نام سے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ ، سپورٹس بورڈمیں کھلبلی
بورڈ کا نام تبدیل کر کے پاکستان انفراسٹرکچر اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈبنانے کی اطلاع، کچھ ملازمین نئے بورڈ میں باقی سرپلس پول میں چلے جائینگے، متعددبیمار پڑ گئے


موجودہ بورڈ کے ذمہ صرف انفراسٹرکچر کی تعمیر، ایجوکیشن اور اکیڈمک ونگ رہ جائے گا ، ڈیلی ویج ملازمین کی مکمل چھٹی کا امکان ، نوکریاں بچانے کی کئے دوڑ شروع
اسلام آباد( زین فاروق ملک )پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے پاکستان سپورٹس کے نام سے نیا ادارہ بنانے کے فیصلے سے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ، کئی ملازمین نے سرپلس پول میں چلے جانے کے ڈر سے ڈیپوٹیشن پر تبادلے کروانے کی تیاریاں کر لیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے پاکستان میں کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے ایک نیا ادارہ پاکستان سپورٹس بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ موجودہ پاکستان سپورٹس بورڈ کو ملک میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر اور اکیڈمیز کے قیام کے حوالے سے ذمہ داریاں سونپی جائینگی اور موجودہ سٹاف میں سے جتنی ضرورت ہوگی انہیں پاکستان سپورٹس بورڈ جبکہ ممکنہ طور پر چند اہل ملازمین کو پاکستان سپورٹس میں بھی ایڈجسٹ کیا جائیگا جبکہ بقیہ ملازمین کی اکثریت کو سرپلس پول میں یا قبل ازوقت ریٹائرڈ کر دیا جایگا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا معلوم ہوا ہے کہ حکومت کے اس فیصلہ کے پیش نظر سپورٹس بورڈ میں ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ہے اور کئی ملازمین نے دوسرے اداروں میں ڈیپوٹیشن پر جانے کی بھی تیاری کر لی ہے تاکہ انہیں قبل از وقت ریٹائیرمنٹ یا سر پلس پول میں نہ بجھوا دیا جائے ۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم بھی پاکستان سپورٹس بورڈ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور انہوں نے بھی برملا کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ ایک بھرتی سنٹر بنا ہوا تھا اور اس کی جگہ سپورٹس کا نیا ادارہ بنایا جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں