3

ایل این جی اسکینڈل کیس، شاہد خاقان عباسی نیب میں دوسری بار پیش

اسلام آباد (میٹروواچ نیوز ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل کیس میں نیب میں دوسری بار پیش ہو گئے ، شاہد خاقان عباسی نے نیب کے سوالنامہ کو لمبا پرچہ قراردیتے ہوئے کہاکہ ، تمام سوالات کے جوابات دینا ممکن نہیں تھا، جوابات کے لیے سرکاری ریکارڈ درکار ہے جس کے لیے سیکریٹری پیٹرولیم کو خط لکھا ہے، ضمانت کا قائل نہیں ہوں، بٹھا لیا تو بیٹھ جا ؤں گا۔

منگل کو ایل این جی ٹرمینل ٹھیکہ کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نیب اولپنڈی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے دوسری بارپیش ہوئے،نیب راولپنڈی کے دفتر پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے نیب کے سوالنامہ کو لمبا پرچہ قراردیتے ہوئے کہاکہ تمام سوالات کے جوابات دینا ممکن نہیں جوابات کیلئے سرکاری ریکارڈ درکارہے جس کیلئے سیکرٹری پٹرولیم کوخط لکھا ہے،ضمانت قبل ازگرفتاری سے متعلق سوال پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وہ ضمانت کا قائل نہیں نیب نے گرفتارکرلیا تو ہوجائینگے۔

شاہد خاقان عباسی کو سابق وزیر پیٹرولیم کی حیثیت سے ایل این جی ٹرمینل کیس میں شامل تفتیش کیا گیا ہے،انہوں نے نیب ٹیم کی جانب سے گذشتہ پیشی پر دیئے گئے تحریری سوالنامہ کا جواب بھی جمع کرادیا،،نیب ٹیم نے شاہد خاقان عباسی سے بطور وزیر پیٹرولیم ٹھیکہ دینے سے متعلق سوالات بھی پوچھے،نیب ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا جواب نامکمل ہے جس کے باعث انکو دوبارہ بھی طلب کیا جائے گا۔بعد ازاں پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کا کہنا تھا کہ نیب جب بھی بلائے گی میں حاضر ہوجاونگا،شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان کے نئے گیس ذخائرسے متعلق اعلان پر جلد پریس کانفرنس کرنے کا بھی کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں