5

میرا بس چلے تو اسمارٹ فون پرپابندی لگا دوں,شیخ رشید

راولپنڈی(میٹروواچ نیوز ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس دن سورج مجھ سے پہلے طلوع ہوگیا، سیاست چھوڑدوں گا، دنیا میں کامیابی کے لیے صبح جلدی اٹھیں،ہم اس لیے پیچھے رہ گئے کہ ہماری عورت مرد کے شانہ بشانہ نہیں ہے، اسمارٹ فون کا استعمال چھوڑدیں، میرا بس چلے تو اسمارٹ فون پرپابندی لگا دوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ویمن کالج میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کامیابی کے لیے صبح جلدی اٹھیں۔انہوں نے کہا کہ جومحنت کرتے ہیں وہ موت کے منہ سے بھی کامیابی کوچھین لیتے ہیں، اپنی زندگی کا ایک ٹارگٹ رکھیں، ایک سیکنڈ ضائع نہیں کریں۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے بہت سارا وقت پڑھنے میں کم اور سیاست میں زیادہ گزارا۔

شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کے لو گ غیرت مند، اصول پسند ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ جس دن سورج مجھ سے پہلے طلوع ہوگیا، سیاست چھوڑدوں گا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ طلبا اسمارٹ فون کا استعمال چھوڑدیں، میرا بس چلے تو اسمارٹ فون پرپابندی لگا دوں۔وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ ہم اس لیے پیچھے رہ گئے کہ ہماری عورت مرد کے شانہ بشانہ نہیں، ہمارے معاشرے جیسی ماں کی مثال نہیں ملتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں