4

کچھ لوگ بھٹوشہید کے نظریے اور فکر سے ڈرتے ہیں،بلاول بھٹو

کراچی(میٹروواچ نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے ذوالفقاربھٹونے جا ن دیدی لیکن نظریے سے یوٹرن نہیں لیا، کچھ لوگ آج بھی بھٹوشہیدآج کے نظریے اور فکر سے ڈرتے ہیں، قومی اسمبلی میں ذوالفقاربھٹو کا نام لیا جاتا ہے تو وزیرجل جاتے ہیں، ان کے وزیروں کی چیخیں نکلتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا آپ سب کا،ملیرکے جانثاروں کابی بی کے کا رکنوں کاشکرگزارہوں، آپ سب استقبال کر نے کیلیے یہاں آئے ہیں، اپریل کوبھٹوکاچالیسواں یوم شہادت ہے، ہم ہرسال گڑھی خدابخش پہنچتے ہیں،

ہم اس سال بھی بڑی تعدادمیں گڑھی خدابخش پہنچیں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا ہم دنیاکوپیغام دیں گے کہ کل بھی بھٹوزندہ تھاآج بھی بھٹوزندہ ہے، شہیدذوالفقاربھٹو نے �آمرکے سامنے سرنہیں جھکایا، 40 سال پہلے غیرجمہوری قوتوں نے بھٹوتختہ دارپرلٹکادیا، ذوالفقاربھٹونے جا ن دیدی لیکن نظرییسے یوٹرن نہیں لیا۔پی پی چیئرمین نے ذوالفقاربھٹوکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نظم پیش کی ، وہ قائدعوام تھا،وطن کاافتخارتھا، اور کہا کچھ لوگ آج بھی بھٹوشہیدآج کے نظریے اورفکرسے ڈرتے ہیں، قومی اسمبلی میں ذوالفقاربھٹوکانام لیاجاتاہے تووزیرجل جاتے ہیں، ان کے وزیروں کی چیخیں نکلتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا جب آپ کے نواسے کو بھٹوکے نا م سے پکاراجاتاہے تووزیروں کی نیندیں اڑجاتی ہیں، یہ ان سے برداشت نہیں ہو رہاتھاکہ بھٹوکا نواسا الیکشن میں حصہ کیوں لے رہاہے۔بلاول بھٹو نے کہا تاریخ میں بدترین دھاندلی کی گئی،میڈیاکی بدترین سنسرشپ کی گئی، کے پی کیلیے ہمارے جہازکواڑ نے نہیں دیاگیا، پشاورمیں ہمیں گھر سے باہر جانے نہیں دیاگیا، مالاکنڈمیں نامعلوم افرادنیدھاندلی کی ہے،فارم45آج بھی نہیں، لیاری میں آج بھی ہمارافارم 45لاپتہ ہے۔چیئرمین پی پی کا کہنا تھا لاڑکانہ میں بھی کوشش کی گئی لیکن ان سے نہیں ہوسکا،کوشش ناکام ہوئی اور20سال بعدبھٹواسمبلی میں پہنچ گیا، یہ لوگ اپوزیشن کو برداشت نہیں کرتے ان کیلئے مسئلہ ہوگیا، یہ لوگ پرویزمشرف کی پیداوارہیں، جوالیکشن اوردھاندلی سے حاصل نہ کرسکے نیب کے ذریعے حاصل کرناچاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں