6

بلاول کی تحریک ابو بچا ئونہیں ابومروا ئو ہے، شیخ رشید

راولپنڈی :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول کی یہ تحریک ابو بچا ئو نہیں بلکہ ابو مرواو ہے بلاول بھٹو زرداری کے مارچ میں دیہاڑی والے لوگ شامل ہیں، ٹرین میں 714 سیٹیں دی گئیں وہ بھی پوری نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کی یہ تحریک ابو بچا ئو تحریک نہیں بلکہ ابو مروا وتحریک ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اثر سے نکل آئے تو اپنی سیاست کرسکیں گے،

ہم نے ٹرین کے کرائے کی مد میں 10 لاکھ 44 ہزار روپے وصول کیے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے حکام نے اتنے ہی پیسے لیے ہیں جتنے بنتے تھے، زیادہ نہیں لیے، اگر ٹرین کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے پیسے الگ سے وصول کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں